Skip to main content

ہمت والا Himmat Wala

بہت عرصہ ہوا،کسی شہر میں ”ٹومبو“ نام کا لکڑہارا رہتا تھا۔ایک دن ٹومبو جنگل میں لکڑیاں کاٹنے گیا تو ایک زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا۔ اس کا ہاتھ خوف ناک حد تک سوج گیا۔ کسی رحم دل امیر شخص نے اس کا علاج کروایا،مگر زہر پھیلتا رہا۔آخر اس کا بایاں بازو کاٹنا پڑا۔اب وہ لکڑیاں نہیں کاٹ سکتا تھا۔اس نے سوچا،کہیں ملازمت کر لوں،مگر پھر سوچا کہ ایک ہاتھ کٹے شخص کو کون ملازم رکھے گا۔آخر اس نے کوئی ہنر سیکھنے کا فیصلہ کیا۔
وہ ”کومفو کراٹے“ سیکھنے کے ادارے میں داخل ہوا تو وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنس پڑے کہ دیکھو یہ ایک ہاتھ کٹا شخص بھی ”کومفو کراٹے“ سیکھے گا۔کیا کومفو کراٹے سیکھنا اتنا آسان کام ہے۔
ٹومبو نے سوچا کہ پلٹ جاؤں،مگر پھر ہمت کرکے کومفو کراٹے سیکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
”کومفو کراٹے“ کے استاد نے اسے ہر روز صرف ایک داؤ سیکھنے کی نصیحت کی۔استاد نے اسے محض دس،بارہ داؤ سیکھائے کہ اسی طرح مخالف کو پچھاڑا جائے۔دس بارہ دنوں کے بعد استاد نے اپنے ایک شاگرد کے ساتھ اس کا مقابلہ کروایا۔
ٹومبو نے چند ہی سیکنڈوں میں اسے گرا دیا۔استاد کے شاگردوں کو شکست دینا ٹومبو کا معمول بن گیا،کیونکہ استاد ہر روز کسی شاگرد اور ٹومبو کا مقابلہ کرواتا،مگر ٹومبو جیت جاتا۔
اسی دوران ”کومفو“ کے عالمی مقابلے کا اعلان ہوا۔
ٹومبو نے اس میں بھی حصہ لیا۔فائنل تک ٹومبو مسلسل جیتتا رہا۔ٹومبو کے مدِمقابل کے دونوں ہاتھ سلامت تھے۔سب کا خیال تھا کہ ٹومبو ہار جائے گا۔پہلے راؤنڈ میں ٹومبو کو اگرچہ چوٹیں لگیں،مگر اس نے ہار نہیں مانی اور پہلے راؤنڈ کی طرح دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ برابر کا رہا۔
اگرچہ ٹومبو زخمی ہوا۔تیسرا راؤنڈ شروع ہوئے ابھی محض بیس سیکنڈ ہی گزرے ہوں گے کہ ٹومبو نے مدِمقابل کو پچھاڑ دیا۔دور دور سے آئے ہوئے لوگ حیرت میں مبتلا تھے کہ کس طرح اس ایک بازو والے نے مسلسل پانچ سال تک فاتح رہنے والے کو ہرا دیا۔
ٹومبو کو خود بھی یقین نہیں تھا،مگر جب ریفری نے اس کی فتح کا اعلان کیا تو وہ بہت خوش ہوا۔
مقابلے کے بعد وہ اپنے استاد کے پاس گیا۔اس نے عقیدت سے استاد کو سلام کیا۔استاد نے اسے بتایا کہ ٹومبو میں نے تمہیں وہ داؤ سکھائے تھے کہ جن کا توڑ صرف اس وقت ہو سکتا ہے،جب کہ بایاں بازوں پکڑ لیا جائے۔
“ٹومبو حیرت زدہ رہ گیا اور اپنے استاد کا شکریہ ادا کیا۔آپ بھی سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ضروری نہیں ہے کہ خدا نخواستہ کوئی معذوری ہو صرف ہمت اور لگن کی ضرورت ہے تو کیا خیال ہے؟

Comments

Popular posts from this blog

Covid 19 Essay in English - How It Spread - Symptoms - Prevention - Conclusion | yourweb16

Covid 19 Essay in English | yourweb16 Covid 19 Essay in English | yourweb16 Today we have post Covid 19 Essay in English | yourweb16, In our student life, we need different types of paragraphs and essays. So, I have decided to make a blog to help the people/students facing problems in writing paragraphs, essays and letters etc. We will try our best to help the people. The motto of our blog is to spread knowledge of English paradise and to help people learn about it. We should always remember English is a language and never fear if we learn it with attention and care. Thanks for Reading! If anyone faces any difficulty in writing an essay, letter etc, they can ask for it here. We will try to help. It is free of any charge. so ask for help without any worry. Introduction: Coronavirus is usually known as Covid-19. It is an infectious disea

Advantages and Disadvantages of Selling Cigarettes Essay - yourweb16

Advantages and Disadvantages of Selling Cigarettes Essay - yourweb16 Advantages and Disadvantages of Selling Cigarettes In this plog post I have shared Advantage and Disadvantage of selling Cigaarettes or the Pros and Cons of selling Ciarettes essay - yourweb16 Cigarettes are a heavily regulated and controversial product. Many countries are banning cigarettes. But others continue to sell them. Understandably, this can be a strenuous topic for businesses to navigate, especially those selling cigarettes. To help you make an informed decision. Let’s have a look at the pros and cons of selling cigarettes. Advantages of Selling Cigarettes: Get the list of More English Essay Topics and Ideas 1. Profit: Cigarettes are a profitable product. That can be especially true in areas

Free Islamic Books pdf Download In Urdu by Dawateislami (Daily Updates) - yourweb16

Free Islamic Books pdf Download In Urdu by Dawateislami (Daily Updates) - yourweb16 Free Islamic Books pdf download In Urdu by Dawateislami (Daily Updates) - yourweb16 On this page, I will share Islamic books pdf in Urdu by Dawat-e-Islami. You can easily read and download it online. I will update it regularly, so visit here daily. If you have any suggestions please write in the comments and share this page with your family and friends to read Islamic books for free.